کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا


فکر کے پرکار کر تدویر خاص

ذہن میں ابھری ہے اک تصویر خاص

فہم، کر فکرِ رسا سے ساز باز

کر فراست آج کچھ تدبیر خاص

روشنائی لے شعورِ عشق سے

اے قلم کرنا ہے کچھ تحریر خاص

آتشِ شوق وصالِ شمع سے

قلبِ پروانہ ہوا تغییر خاص

خوفِ سرچنگِ حوادث مٹ گیا

عشق نے دی جرءتِ تعمیر خاص

کیوں سے سر گشتہ دیارِ شوق میں

کیوں ہوا ہے غم کا تو نخچیر خاص

لے حسین ابنِ علی کا نام لے

ہوگی ظلمت میں ابھی تنویر خاص

ہے نگاہِ خالقِ کونین میں

بندہِ شبیر کی توقیر خاص

آخرش، فتح و ظفر ہے حظِّ فقر

مال و زر کرتے رہیں تدبیر خاص

ہے شمارِ سبحہ اپنی جا مگر

ذکرِ شہ سے ہوتی ہے تطہیر خاص

کرتا ہے گہوارہ جنبانئِ شاہ

ہو گئی جبریل کی توقیر خاص

راہب و فطرس سے حر تک کا سفر

اختیارِ شہ کی ہے تشہیر خاص

نام تیرا اےشہِ کرب و بلا

ہے اذانِ عشق کی تکبیر خاص

ہر مرض میں باخدا بہرِ شفا

نامِ شبیری ہے اک اکسیر خاص

بخشنا عرفانِ ذات کبریا

ہے تمہارے عشق کی تاثیر خاص

سورما  کب ٹک سکے میدان میں

دل شکستہ جب چلی شمشیر خاص

زیرِ خنجر سجدہِ شبیر نے

عشقِ ربَّانی کی کی تفسیر خاص

زانوئے شبیر زہرا کا رومال

مرحبا حُر، پائی  کیا تقدیر خاص

بن گئی خاکِ بلا خاکِ شفا

خونِ شہ سے بخشی یہ تغییر خاص

کربلا سے شام تک زنجیر نے

صبر کی لکھی ہے اک تحریر خاص

بے زبانی میں نہاں بے شیر کی

تھی  کلی کی صوت سی تقریر خاص

 فتح کر لی کربلا بے حرب ہی

مسکراہٹ کا چلا کر تیر خاص

داغِ ماتم لے چلا ہوں گور میں

ہوگی میری  قبر میں تنویر خاص

یہ عطائے خاص ہے شبیر کی

بیت اندر بیت دی جاگیر خاص

تیرے سنگِ آستاں سے  یہ جبیں

جاملے، یوں ہو مری تقدیر خاص

کیسے ہو صائب ثنا کا حق ادا

فکر کو ہے فکر دامن گیر خاص

۵ شعبان ۱۴۴۰، ۱۱ اپریل ۲۰۱۹

 

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی