کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

۴ مطلب با موضوع «متفرقات» ثبت شده است


تمہارا مجرم اے میرے آقا تمہارے در پر کھڑا ہوا ہے

جزا سزا کی تو تم ہی جانو، تمہارے ہاتھوں میں فیصلہ ہے

تمہاری چوکھٹ سے متصل ہے لبوں کو ساکت کیا ہوا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 22 April 19 ، 19:24
ابو محمد

۔ ہجو

نسب اسرار کا پوچھو تو جاکر اس کی مادر سے،

کہ چہرہ اس قدر حضرت کا کیوں ملتا ہے بندر سے

غلامِ نفس ہے ابلیس سے بھی ہے ذرا بڑھ کر

مکر جائے گا اک دن دیکھنا یہ ربِّ اکبر سے

۱ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 21 April 19 ، 12:17
ابو محمد

تین شعر

گوشہِ انزوا میں بیٹھا رہ

اور اک لفظ بھی کسی سے نہ کہہ

تیری تنہائیاں ہیں تیری سزا

کیونکہ دنیا کے باسیوں سے ترا

یا مزاجِ بدن نہیں ملتا

یا مزاجِ سخن نہیں ملتا

۲۳ جنوری ۲۰۱۹ قم المقدس

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 21 April 19 ، 12:15
ابو محمد

چند رباعیات.... اہل ذوق کی نظر

 

رباعی
فطرت یہ ہماری ہے ازل سے واللہ
دکھ درد پہ اپنے نہیں کرتے آہ آہ
دکھتا ہے اگر دل تو یہی کہتے ہیں
لایوم کیومک* یا.اباعبداللہ

* ک ساکن پڑھی جائے

 

 

دامن پکڑے مشکل تیرا جب جب
اور قسمت دکھلائے تجھ کو کرتب
صدق دل سے ہونٹوں پر لا اس دم
زینب زینب زینب زینب زینب

 


اس طرح سلیمانی نے رفعت پائی
عباس کے مقصد پہ شہادت پائی
ٹکڑے ٹکڑے بدن نےکھولا یہ راز
قاسم نے قاسم سے نسبت پائی

۱ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 14 January 19 ، 00:59
ابو محمد