کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

شہید مدینہ زکریا (نظم)

Tuesday, 12 February 2019، 10:14 PM

زکریا شہید......

مدینے سے خبر کیسی یہ آئی

دہائی یا رسول اللہ دہائی

سنا ہے عشق آلِ مصطفیٰ میں

سنا ہے جرمِ عشق مرتضیٰ میں

چمن پھر سے کوئی لوٹا گیا ہے

کوئی گل پھر وہاں مسلا گیا ہے

ابو سفیان کی اولاد نے پھر

علی والوں کی بربادی کی.خاطر

کسی بےچاری ماں کے سامنے ہی

کسی کمسن کی گردن.کاٹ ڈالی

تڑپ کر جان وہ دینے لگا جب

تماشائی بنے ہنستے رہے سب

کوئی اک بھی نا آیا بہر امداد

شقی کرتا رہا بچے پہ بیداد

وہ بےکس ماں رہی چلاتی روتی

پسر کے خون کو اشکوں سے دھوتی

ہوا بےجاں تڑپ کر جب وہ نورس

فرشتے خاک اڑاتے رہ گئے بس

مدینے میں صدا پھر سے یہ گونجی

دہائی یا رسول اللہ دہائی

۱۹ فروری ۲۰۱۹

 

نظرات  (۳)

بر آلِ سعود لعنت بے شمار
01 June 19 ، 03:37 ناشناس
خدا کرے زور قلم اور زیادہ جزاک اللہ
02 June 19 ، 11:26 ناشناس
Lanaat ber aley saud
پاسخ:
بے شمار

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی