کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا


تمہارا مجرم اے میرے آقا تمہارے در پر کھڑا ہوا ہے

جزا سزا کی تو تم ہی جانو، تمہارے ہاتھوں میں فیصلہ ہے

تمہاری چوکھٹ سے متصل ہے لبوں کو ساکت کیا ہوا ہے

مگر یہ آنسو بتا رہے ہیں کہ قلبِ عاشق تڑپ رہاہے

وہ جس کا اسلام بھی ہے مشکوک کہہ رہا مجھ  کو نا سزا ہے

مگر ہے منظور مجھ کو آقا اگر محبت کا یہ صلہ ہے

نہیں رہی مجھ میں تاب گویائی تم ہی اس کو جواب دو اب

تمہارے شیدا کو یہ زمانہ عجیب دشنام دے رہا ہے

تمہارے ٹکڑوں پہ پلنے والے تمہارے بندے کو کھا رہے ہیں

دیار غربت میں میں ہوں تنہا بتاو تو کیا مری خطا ہے

تمہاری دولت تمہاری برکت یہ مملکت بھی تمہاری لیکن

یہاں تمہارے گدا پہ آقا ہر ایک ظلم و ستم روا ہے

ہیں آپ اپنی ہی مملکت میں نہ جانے کیوں چپ اے میرے آقا

ستم شعاروں سے بدلا لینے کا وقت ابھی کیا نہیں ہوا ہے

عمر کی تخلیق سارے شرطے، شریح سے قاضی، عمرو سے سالار

خدا را اب در بدر کریں ان کو ، آپ سے میری التجاء ہے

کسی نے مالک مکان بن کر، کسی سے چوری سے حق کو چھینا

کسی نے عہدے کے زعم میں تیرے عاشقوں پر ستم کیا ہے

گلی گلی میں یہاں اچکّے، ہر ایک نکّڑ پہ ہیں لٹیرے

حرم پئے اہلِ بیت ہے قم، تو کہئے امن اس کا کیا ہوا ہے

محافظوں کا بنائے بھیس اب یہ آریائی پھلائے سینہ

جسے سمجھ کر حقیر ٹھوکر لگا رہے ہیں ترا گدا ہے

ہو تم بھی خونِ امامِ صادق، ہوں میں بھی خونِ امامِ صادق

بتادو پھر درمیان میں کیوں ہمارے پیدا یہ فاصلہ ہے

ہر اک تمنا کا خوں ہوا ہے تو نا تمام آج تک ہے حسرت

تمہاری نظرِ کرم کا خواہاں ادھورے خوابوں کا سلسلہ ہے

تمہارے در کا گدا ہوں آقا ہر ایک در پر میں جاوں کیونکر

جو چاہتا ہوں وہ تم ہی دو گے میں تم سے لونگا یہ ادعا ہے

یہ چند دکھڑے یہ چند شکوے غریب صائب نے کر لئے پر

ہے دردِ دل اس کا کیا حقیقی شہا تمہیں تو وہ سب پتا ہے

۵ فروری ۲۰۱۹ ء

قم المقدس

 

موافقین ۱ مخالفین ۰ 19/04/22
ابو محمد

شکوہ

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی