کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

عزاداروں سے خطاب

Sunday, 16 August 2020، 03:47 PM

عزاداروں سے خطاب
(بشکل مثنوی)

سرخئِ خون شفق نے یہ افق پر لکھ دیا
اے زہے قسمت کہ پھر درپیش ہے شہ کی عزا

جان لیجے یہ غم شبیر کی تقریب ہے
اس میں پنہاں تہہ بہ تہہ اسلام کی تہذیب ہے

غم معطل کرتا ہے سب کاروبار زندگی
پر عزائے شہ سے بڑھتی ہے بہار زندگی

یہ محرم اور صفر تخلیق کی آواز ہیں
اک الٰہی سلطنت کے دور کا آغاز ہیں

ہے اثر اس میں نہاں اک عہد کی تعمیر کا
صرف گریہ تک نہیں محدود غم شبیر کا

گھر سے جس مقصد کی خاطر کربلا آئے حسین
سوچئے کیا وہ فقط اک آہ تھی، ہائے حسین

جی نہیں، حق کی بلندی آپ کا منشور تھا
جس کی خاطر اقربا کا قتل بھی منظور تھا

ہر قدم پیشِ نظر اک مرضئِ معبود تھی
امت بیضا کی اصلاح آپ کو مقصود تھی

مقصد شبیر کچھ ایسا بھی ارزانی نہیں
اشک افشانی ضروری ہے مگر کافی نہیں

یہ غمِ شبیر جوہر ہے حکومت کے لئے
کربلا منشور ہے حق کی ریاست کے لئے

اشکِ غم جنت کے ضامن ہیں مگر یہ سوچئے
ہم نے آخر کیا کیا ہے شہ کے مقصد کے لئے

خون شہ گردن پہ ہر انسان کی اک قرض ہے
اور چکانا اپنا قرضہ آدمی کا فرض ہے

مومنو! خونِ علی اصغر کی اکبر کی قسم
بازوئے عباس کی زینب کی چادر کی قسم

حضرتِ شبیر کے پامال اعضا کے لئے
اب تو راہ و رسم شبیری کو اپنا لیجئے

مجلس شہ کی تو یہ تاثیر ہونا چاہئے
سب عزاداروں کو اب شبیر ہونا چاہئے

آنکھ غم میں اب اسی مقصد سے رونا چاہئے
اس عزاداری کو دیں کی روح ہونا چاہئے

قلب لشکر منبر مجلس کو اب کرلیجیئے
ماتمی حلقوں سے دستے فوج کے بھر لیجئے

اٹھیئے ظالم کے خلاف اب حق کی نصرت کے لئے
رزم گہ فرش غم شبیر کو کر لیجیئے

مقصد شبیر پر ہوجائیں گر ہم کاربند
خود بخود ہوجائیں گے یہ گریہ، ماتم سود مند

ماتمی سینوں پہ یہ مرقوم ہوناچاہیئے
مکتبِ شبیر اب مرسوم ہونا چاہئے

جب بصیرت پا کے دیں گے عشق کو تحریک ہم
مقصد شبیر سے ہوجائیں گے نزدیک ہم

پھر شعار مجلس شبیر یہ بن جائیں گے
"وعدہِ خالق ہے مستضعف خلافت پائیں گے"

صائب جعفری
قم ـ ایران
۱۵ اگست ۲۰۲۰
۲۵ ذیحجہ ۱۴۴۱

نظرات  (۱)

Wah wah mashaAllah khoob ragra hai sub ko

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی