کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

- منقبت

اصیل اصلِ انما ضمیر کربلا حسین

جلیلِ سرِّ ہل اتیٰ عبیر کربلا حسین

دلیلِ رمز لا الہ، صفیر کربلا حسین

غسیل نورِ کبریا، منیر کربلا حسین

غیاب اور حضور میں ہے رازِ حق کا راز داں

عقیل کنزِ مخفیہ، شہیر کربلا حسین

ورائے سرحدِ بشر عبودیت کی انتہاء

فصیل شہر کن فکاں، حصیر کربلا حسین

چراغِ دینِ مصطفیٰ، سفینہِ نجات ہے

سبیل حق سوئے خدا، دبیر کربلا حسین

وقارِ صبر دیکھ کر شعورِ عشق کہہ اٹھا

علیل بخششِ زماں، ظہیر کربلا حسین

جو ذوالفقار تھام لے تو مرتضیٰ مثال ہے

شکیل دشتِ نینوا، نحیر کربلا حسین

لہو سے اپنے سینچ کر ریاضِ دینِ رب گیا

نخیل فصلِ لا فتیٰ ، قدیرِ کربلا حسین

عطش میں ریگذار پر ترے سجود لکھ گئے

وکیل سجدہِ خدا مدیر کربلا حسین

تڑپ کے خاک و خون میں بچائی دیں کی آبرو

نبیل صنعتِ خدا، نصیر کربلا حسین

ہیں فطرسِ بے بال و پر سے حر تلک سبھی گواہ

کفیل خلقِ کبریا مجیر کربلا حسین

تمہارے در سے لے گیا جہاں حیات مانگ کر

قتیل غربت و جفا، اسیر کربلا حسین

یہ صائبِ حزیں بھی ہے تمہارے در کا اک گدا

مقیل خلق بے نوا، امیر کربلا حسین

۲۹ نومبر ۲۰۱۲ کراچی


نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی