کیا ہے ناب(غزل)
Monday, 15 April 2019، 05:36 PM
کیا ہے ناب اک عذاب
حسنِ یار انتخاب
دل پذیر ہے رباب
دل گریز انقلاب
آج نسل بے نصاب
شین قاف ہے خراب
با تمیز بے حجاب
بد تمیز با حجاب
صبح و شام اضطراب
ہٹ حرام بے حساب
علم خوار باب باب
ہے شعور آب آب
ایک بھول تیرا خواب
تیری بھول ایک خواب
عشق وشق ہے سراب
بیچ ڈال اب شباب
تن فروش کامیاب
ہیں نجیب نا صواب
یوں خموش ہوں جناب
صائب اور دے جواب
۱۶ جنوری ۲۰۱۹ قم المقدس
19/04/15