کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

1. اگر کرب و بلا کی معرفت تقدیر ہوجائے
ہر اک غم کے لئے اشک عزا اکسیر ہوجائے

2. اگر اخلاص ہو تجھ میں تو اے شبیر کے شاعر
قلم شمشیر بن جائے قلم شمشیر ہوجائے

3. انا الحق کی صدائیں میں لگاؤں صورت منصور
اگر میرے عقیدے کی کہیں تشہیر ہوجائے

4. غلو تقصیر شرک و کفر خود دم توڑجائیں گے
"بیاں سر شہادت کی اگر تفسیر ہوجائے"

5. پئے سرکوبئ ظلم و ستم بہر ثبات حق
چلو پھر سے ثنائے زینب و شبیر ہوجائے

6. زمانہ جان لے مردانگی اور حریت کیا ہے
اگرزینب کا خطبہ آج پھر تقریر ہوجائے

7. چلو خون سے وضو کرکے کفن اوڑھیں اذاں کہہ لیں
نماز عشق ادا اب کے مع التکبیر ہوجائے

8. یہ نور حق سے ہے آمیختہ پھر کیسی حیرانی
جو خاک کربلا ظلمات میں تنویر ہوجائے

9. صدا عاشور کی سمجھے اگر دنیا تو اے صائب
ہر اک ذرہ میں تازہ کربلا تعمیر ہو جائے

4 اپریل 2021
کراچی

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی