کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

 منقبت

اگر آل محمد سے محبت ہو نہیں سکتی

تو پھر فکر و عمل کی بھی طہارت ہو نہیں سکتی

جبیں سجدے کرے لاکھوں کسی کے آستانے پر

نہ جھک پائے اگر دل تو عقیدت ہو نہیں سکتی

قدم ہیں جانب کعبہ رواں دل میں صنم خانہ

یہ دھوکہ ہو تو سکتا ہے عبادت ہو نہیں سکتی

خدا حق ہے نبی حق ہیں علیِ مرتضیٰ حق ہیں

یہ حق ہے دشمنِ حق کی شفاعت ہو نہیں سکتی

نبی سے رشتہ داری چاہے کیسی ہی قریبی ہو

خفا ہوں فاطمہ تو پھررفاقت ہو نہیں سکتی

لبوں پر یا علی دل میں بغضِ آلِ پیغمبر

یہ نفرت کا قرینہ ہے محبت ہو نہیں سکتی

علی کے  غیر سے جس نے معانی دین کے سمجھے

ملے اس کو ضلالت ہے ہدایت ہو نہیں سکتی

مَرا جو عشق حیدر میں شہیدوں میں ہوا شامل

منافق کی قضاء لیکن شہادت ہو نہیں سکتی

ق

یہ اک ادنیٰ سا نکتہ کیا محمد سے تھا پوشیدہ

نہ ہو ہادی تو امت کی ہدایت ہو نہیں سکتی

لگا بیٹھے ہیں جو اس طرح کی تہمت نبوت پر

یقیں ہے مجھ کو ایسوں کی شفاعت ہو نہیں سکتی

بڑھانے کو ثلاثہ کے نبی کو کر دیا کم تر

ہے وائے واعظوں تم سے عدالت ہو نہیں سکتی

نہ مانا مصطفیٰ کے جانشینوں کو مسلماں نے

تو مجرم خود مسلماں ہے رسالت ہو نہیں سکتی

ہوا کرتا ہے دل کا آئینہ چہرہ مگر محسن

کبھی تصویر عکاسِ حقیقت ہو نہیں سکتی

۳ جون ۲۰۰۴ کراچی

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی