کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی
Thursday, 28 February 2019، 05:57 PM

آج کا عمار ہے سید علی (نظم)

حق کا پرستار ہے سید علی

عزم کی دیوار ہے سید علی

میثمی  کردار ہے سید علی

دیں کا  علم دار ہے سید علی

یعنی وفادار ہے سید علی

رن پڑے جب باطل و حق میں کبھی

دیکھنا صف اس گھڑی عمّار کی

حق کی شناسائی کی خاطر نبی

دے گئے معیارِ حقیقت یہی

آج کا عمّار ہے سید علی


عظمتِ اسلام کی تجلیل کو

حکمِ خدا وند کی تعمیل کو

وحدتِ اسلام کی تشکیل کو

یعنی کہ قرآن کی تاویل کو

بر سرِ پیکار ہے سید علی


حق کی طرف جدّ و جہد کے لئے

دشمنِ اسلام کی رد کے لئے

تین سو تیرہ کے عدد کے لئے

مہدی برحق کی مدد کے لئے

دین کی تلوار ہے سید علی


جس کے لئے ظلم کی طاقت ہے ہیچ

قیصر و پرویز کی شوکت ہے ہیچ

مشرق و مغرب کی امارت ہے ہیچ

حق کے حریفوں کی حقیقت ہے ہیچ

ایسا طرح دار ہے سید علی


چاہِ مذلت میں نصاریٰ گرے

خاک میں صیہونی ارادے ملے

جس کی بصیرت کے سبب دہر نے

دیکھے حقائق عجب انداز کے

ایسا عمل دار ہے  سید علی


دینِ محمد کا ہے درپن وہی

جس سے صفِ کفر میں ہے کھلبلی

عارض اسلام ہے روشن ابھی

لرزہ بر اندام ہیں دشمن سبھی

حق کا جِلَو دار ہے سید علی


گونجے گی جس وقت صدائے ظہور

صائب دلگیر بنا دل کو طور

کعبہ پہنچ جاوں گا مثل طیور

کیوں نہ ہو ایمان میرا  یہ حضور

جب مرا سالار ہے سید علی

ہندوستان سے چھپنے والے رسالے ''رہبر معظم اور اردو شعراء'' کے صفحہ نمبر ۱۶۰ پر یہ نظم درج ہے.. ۲۰۱۹

نظرات  (۴)

28 March 19 ، 14:18 ناشناس
عالی
28 March 19 ، 21:44 ناشناس
جزاک الل😊
پاسخ:
جزاک اللہ
01 June 19 ، 03:39 ناشناس
خدا رہبر معظم کی حفاظت کرے اور ہمیں انکے ہمراہ امام زمانہ کا فوجی بنائے
پاسخ:
آمین
01 June 19 ، 03:39 ناشناس
خدا رہبر معظم کی حفاظت کرے اور ہمیں انکے ہمراہ امام زمانہ کا فوجی بنائے
پاسخ:
آمین

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی