کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

نسیمِ جانفراء صحنِ حرم میں یہ پکار آئی

خدا کا شکر گلزارِ مودت میں بہار آئی

کھلا ہے غنچہِ بنتِ نبی نرجس کے آنگن میں

ہوئے مدہوش قدسی بھی جو بوئے گل عذار آئی

جبیں کے ساتھ دل کرنے لگا معبود کو سجدے

تری دہلیز پیشانئِ عاشق کو سنوار آئی

صدائے یا ابا صالح لبوں پر بار بار آ کر

دلِ سردابِ الفت  پر تری تصویر ابھار آئی

ہر اک گرداب نے بخشا یقیں تیری نظارت کا

ہر اک آندھی بڑھانے تجھ پہ میرا اعتبار آئی

چراغِ جاں لئے ہاتھوں پہ شب کے گھپ اندھیرے میں

پئے دیدار جاناں روحِ عاشق بے قرار آئی

نہ  کیوں اب ہو نصیب چشمِ رنداں شربتِ دیدار

تمنائے وصالِ یار شامِ غم گذار آئی

تمہارے عشق نے ثابت قدم ہر موڑ پر رکھا

اگرچہ راہ میں قیدِ سلاسل آئی دار آئی

تعقل سے، توسل سے، توکل سے رہو مربوط

وہ دیکھو پردہِ غیبت الٹ کر ذوالفقار آئی

خدا بھی ہو گیا صائب سے راضی اور محمد بھی

تری نظرِ کرم بیکس کی ہستی یوں سنوار آئی

۱۴ شعبان ۱۴۳۸

موافقین ۱ مخالفین ۰ 19/04/28
ابو محمد

imam zamana

امام زماں

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی