جادہ عرفاں پہ چلنے کا سلیقہ سیکھ.لیں(منقبت)
Sunday, 7 April 2019، 10:20 PM
جادہ عرفاں پہ چلنے کا سلیقہ سیکھ لیں
منزلوں کے پار اترنے کا قرینہ سیکھ لیں
فاطمہ کے نام کی تسبیح پڑھ کر آپ بھی
کشفِ محجوباتِ عالم کا وظیفہ سیکھ لیں
چاہئے گر سجدہِ معبود میں لذت جناب
فاطمہ کے در پہ جھکنے کا سلیقہ سیکھ لیں
گر سمجھنا چاہتے ہیں آپ مقصودِ خدا
خطبہِ زہرا سے تفسیر صحیحہ سیکھ لیں
چاہئے گر آپ کو خوشنودئ پروردگار
پہلے خوشنودی کا زہرا کی طریقہ سیکھ لیں
بنتِ احمد کے عمل سے سالکانِ راہِ حق
کیسا ہوتا ہے امامت پر عقیدہ، سیکھ لیں
گر بیاں ہو فاطمہ کی داستاں تفصیل سے
زندگی کا طور ہم دامن دریدہ، سیکھ لیں
توبہ توبہ لب کشائی پیشِ زہرا الاماں
بے زباں اشکوں سہ اب لکھنا عریضہ سیکھ لیں
صائب کج مج بیاں کیا آپ لکھیں منقبت
جائیے آیاتِ قرآں سے قصیدہ سیکھ لیں
۳ فروری ۲۰۱۹ء قم المقدس
19/04/07