کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


پڑھتا ہے قصیدہ یوں قرآن خدیجہ کا

اللہ قَدَر داں ہے ہر آن خدیجہ کا

آیاتِ الٰہی کی تنزیل کو خالق نے

چن رکھا تھا اوّل سے دالان خدیجہ کا

یہ کفوِ محمد ہے اور ضامنِ کوثر ہے

رتبہ کوئی کیا سمجھے انسان خدیجہ کا

دنیا نے تو جانا ہے زوجہ ہیں محمد کی

پر احمدِ مرسل ہیں ایمان خدیجہ کا

جانبازی ابوطالب کا طرّہ پئے دیں اور

ایثار و وفاداری عنوان خدیجہ کا

حقْا کہ ہوا بہرِ اسلام محمد پر

سب مال و متاع و زر قربان خدیجہ کا

ملکہ تھی عرب کی پر اک عشقِ محمد میں

فاقہ بھی رہا اکثر مہمان خدیجہ کا

زہرا ہوں کہ زینب ہوں حسنین تا مہدی ہوں

ہے دین پہ یہ سب کچھ احسان خدیجہ کا

معبود عطا کرنا ہم صائب و راحت کو

محشر میں پئے زہرا دیوان خدیجہ کا

۲ جون ۲۰۱۷

 حافظ قرآن و نہج البلاغہ محترم راحت صاحب کی فرمائش پر یہ کلام لکھا تھا


نظرات  (۳)

03 June 19 ، 03:19 ناشناس
جزاک اللہ

پاسخ:
جزاک اللہ ایضا
03 June 19 ، 03:22 ناشناس
مناسبت تو دس رمضان کو تھی مگر دیر آید درست آید
پاسخ:
بہت شکریہ
03 June 19 ، 03:22 ناشناس
جزاک اللہ
پاسخ:
جزاک اللہ

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی