کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

 

طبق زمین کے ہیں نور میں نہائے ہوئے

فرشتے بیٹھے ہیں محفل یہاں جمائے ہوئے

تمہاری یاد کو ہم دل میں ہیں بسائے ہوئے

تو لوح و عرش سبھی دل میں ہیں سمائے ہوئے

فرشتے زیر قدم پر ہیں یوں بچھائے ہوئے

"ہم آج محفلِ سجاد میں ہیں آئے ہوئے"

بکھیرنے لگے ایسے میں روشنی سجاد 

اندھیرے کفر کے دنیا پہ جب تھے چھائے ہوئے

فرازِ عرش تھا جس کا مقام، بہر خدا

وہ راہِ شام سے گذرا ہے سر جھکائے ہوئے

کرے تو کیسے کرے اب سوال بیعت کا

یزید بیٹھا ہے عابد سے منہ کی کھائے ہوئے

عجب سپاہی تھا تنہا ہی شام و کوفہ کو

وہ جیت آیا بنا تیغ کے چلائے ہوئے

ابھی تلک تری تدبیر اور سیاست پر

چڑے ہوئے ہیں یزیدی ہیں سٹپٹائے ہوئے

انہی کے نام پہ بیٹھے ہیں حضرت بہلول

زمیں پہ خلد بریں کی دکاں لگائے ہوئے

پڑے سجدہ معبود میں خدا کی قسم

تمہارے نقشِ کف پا پہ سر جھکائے ہوئے

چلے ہیں دار کی جانب بصد خلوص و وفا

تمہارے عشق کا الزام سر اٹھائے ہوئے

بیان کر دیا سب اشک بار آنکھوں نے

خموش بیٹھے تھے ہم دل میں جو چھپائے ہوئے

زبور آل محمد کا سب کرشمہ ہے

ہم آپ اپنے خدا سے جو ہیں بنائے ہوئے

کمال کیا ہے جو صائب میں شعر لکھتا ہوں

کہ لفظ سارے انہی کے تو ہیں سکھائے ہوئے

۴ فروری و۲۰۱۷

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی