کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

منقبت

ہر نفس بس یہ کیا ہے با صفا سجاد نے

نقش عبد اللہ کو روشن کیا سجاد نے

بے نواوں کو عطا کرکے دعاوں کی نوا

ہم سخن بندوں کو خالق سے کیا سجاد نے

کفر کی ظلمت کو چھانٹا دی کرن ایمان کی

آندھیوں کے دوش پر رکھ کر دیا سجاد نے

بن گیا گرداب خود ساحل سفینے کے لئے

جب کمر میں ڈالا لنگر نا خدا سجاد نے

آبِ شمشیر زباں سے تخت تختہ ہو گیا

لہجہِ حیدر میں یوں خطبہ دیا سجاد نے

کربلا سے شام تک زنجیر کو کر کے قلم

خاک کے ذروں پہ لکھ دی کربلا سجاد نے

سرخئِ خونِ شہِ مظلوم کو بخشا دوام

آدمِ سادات ابن قل کفیٰ سجاد نے

سجدہِ معبود کے ہمرہ مصلّے کو کیا

حضرتِ شبیر کا فرشِ عزا سجاد نے

حضرتِ ایوب حیرت میں ہیں کس طرح دیا

معنئِ صبر و رضا کو ارتقاء سجاد نے

آپ اپنے ہی سے گھنیانے لگی روحِ یزید

جب دکھایا اس کو حق کا آئینہ سجاد نے

جی اٹھا اسلام گورستانِ شامِ شرک میں

قم باذنی کی لگائی جب صدا سجاد نے

کس نے دی اسلام کو انمٹ حیاتِ جاوداں

صاف ظاہر ہے کہ روحِ کبریا سجاد نے

اللہ اللہ کیا سپاہی تھا بنا تلوار ہی

چاک کردی بادشاہت کی ردا سجاد نے

دینِ حق کے ساتھ اٹھا رکھی ہے اپنے دوش پر

بے کسانِ شہر احمد کی غذا سجاد نے

خود ہی اپنی منقبت لکھوا گئے وہ آپ سے

یوں بھرم رکھا ہے صائب آپ کا سجاد نے

۱۷ فرروری ۲۰۱۷ قم المقدسہ

موافقین ۱ مخالفین ۰ 19/06/02

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی