کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی
Sunday, 2 June 2019، 07:39 PM

کچھ گلوں کی ثنا بھی ہوجائے

منقبت مزاح

کچھ گلوں کی ثنا کی بھی ہو جائے

یوں معطر ہوا بھی ہو جائے

کچھ تولا  کی بات کیجے کہ یوں

اہلِ حق کی ثناء بھی ہو جائے

لحنِ قرآن کو جو اپنا لیں

حق ادا لعن کا بھی ہو جائے

دیر اب ہو چلی ہے اے یاسین

نذر کا تذکرہ بھی ہو جائے

مومنوں کا بھی کچھ خیال کرو

کچھ تو آب و غذا بھی ہو جائے

آج بریانی قورمے کے طفیل

لطف  کچھ دس گنا بھی ہو جائے

جانے ہو کون یاں پہ اگلے برس

اس لئے رائتہ بھی ہو جائے

کیف بڑھ جائے غذا کا اگر

کھیر کا آسرا بھی ہو جائے

ہو سلاد اور پیپسی ہمراہ

پورا یہ مدعا بھی ہو جائے

کھانا کھانے کے بعد یاد رکھو

بہرِ یاسیں دعا بھی ہو جائے

آج رضواں مبارک و صائب

اپنی حاجت روا بھی ہو جائے

۴، اپریل ۲۰۱۷ ، 


موافقین ۱ مخالفین ۰ 19/06/02
ابو محمد

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی