کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

منقبت

در وفا پر کھڑا ہوں دل میں بسائے مولا رضا کی خوشبو

ہوں منتظر جسم و جاں پہ برسے سخائے مولا رضا کی خوشبو

یہ آرزو ہے کہ معجزہ یہ دکھائے مولا رضا کی خوشبو

نصیب چشمِ شعور ہو نقشِ پائے مولا رضا کی خوشبو

عبادتوں کی نظیر بن کر، محبتوں کی سفیر بن کر

جہانِ کن میں مہک رہی ہے ولائے مولا رضا کی خوشبو

بھٹک رہا تھا دِیارِ ظلمت میں منزلوں کا نشان کھو کر

خدا تلک لے گئی بشر کو ولائے مولا رضا کی خوشبو

قضا رسیدہ قدر گریزاں گلوں کو خاروں نے مات دے دی

کرم ہو یارب کہ چٹکیں غنچے، گِھر آئے مولا رضا کی خوشبو

دریدہ داماں گریباں پارہ، نگاہ شرمندہ، دل ہے غمگیں

نصیبِ فکر و عمل ہو یارب رضائے مولا رضا کی خوشبو

میں مطمئن ہوں کہ محضرِ عشق میں اے صائب بفیضِ باری

پھبک رہے ہیں خیال لے کر عطائے مولا رضا کی خوشبو

۱۰ ذیقعدہ ۲۰۱۵ کراچی

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی