کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

۔منقبت

جمالِ روئے تاباں کی زیارت کی تمنا ہے

قدم بوسئِ تصویرِ نبوت کی تمنا ہے

نظر کے سامنے درکار ہے قبلہ مودت کا

نمازِ عشق کے سجدوں کو رفعت کی تمنا ہے

شبِ تاریک کٹ جائے ہویدا ہو سحر پھر سے

فقط اتنی چراغِ عشق و الفت کی تمنا ہے

رہائی دیجئے اب تو شبِ ہجراں کے زنداں سے

حزینِ قلب کو وصل و رفاقت کی تمنا ہے

تڑپتے ہیں در مے خانہ پر ساغر لئے مے کش

کہ مے خواروں کو ساقی کی ضیافت کی تمنا ہے

ہو خیرہ چشم ِ پرنم روئے روشن کے نظاروں سے

نگاہِ کور کو ایسی بصارت کی تمنا ہے

غلامی سے ملے اب تو نجات احرار بندوں کو

نظامِ خلق کو ایسی عدالت کی تمنا ہے

طرح پر بوذر و سلمان و مقداد اور قنبر کی

امامت کی معیت میں عبادت کی تمنا ہے

خدا کے نور سے دنیا سبھی پر نور ہو جائے

مرے مولا یہ  قلبِ پر عقیدت کی تمنا ہے

فقط درکار ہے مجھ کو رضائے ہادئ دوراں

نہ مال و زر کی خواہش  اور نہ  صولت کی تمنا ہے

مجھے بس ان کے قدموں میں جگہ مل جائے تھوڑی سی

یہ کب کہتا ہوں یارب مجھ کو جنت کی تمنا ہے

پہنچ جاوں عریضہ میں لپٹ کر ان کی خدمت میں

یہی مسکین دل پامالِ حسرت کی تمنا ہے

بجز اس کے نہیں محسن مرے دل میں کوئی خواہش

خدا کی آخری حجت کی نصرت کی تمنا ہے

۱۵ شعبان ۲۰۰۶ کراچیء

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی