کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

 منقبت

وائے حسرت کہ نہیں ذوقِ عقیدت کامل

ورنہ وہ آج بھی ہیں لطف و کرم پر مائل

ہر نَفَسْ الجھا ہوا نَفْسْ کے جنجال میں ہے

حد مگر یہ ہے نظر آتا نہیں کوئی خجل

زد پہ طوفانِ بلا خیز کی کشتئِ حیات

اور بہت دور نگاہوں سے مری ہے ساحل

مشکلوں سے نہ نکلتا میں بمشکل بھی کبھی

حل نہ کرتے جو وہ ہربار مری ہر مشکل

ان کا یہ فیض ہی کیا ہم ہے کہ ہم زندہ ہیں

ورنہ حالات تو وہ ہیں کہ ہوں سانسیں قاتل

جلوہِ جاناں تو ہر سمت عیاں ہے لیکن

اپنی آنکھیں ہی نہیں دید کے شاید قابل

ان کو اک بار پکارو وہ چلے آئیں گے

ساتھ لفظوں کے اگر دل کی صدا ہو شامل

خواہشِ دہر بہت دور کہیں چھوڑ آو

کفِ اخلاص پہ درکار ہے نذرانہِ دل

جاں ہو جائے نثارِ قدم جانِ علی

تیرے دیوانے کی کیا اس کے سوا ہے منزل

دونوں عالم کی سعادت مجھے حاصل ہو جائے

آپ کے در پہ چلا آوں جو بن کر سائل

زندگی مانگتی ہے جہد مسلسل محسن

حسرتا، دردا، دریغا سے نہیں کچھ حاصل

۱۳ شعبان ۲۰۰۷ کراچی


نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی