کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

منقبت

پا گئی ذائقہِ حق جو زباں مشہد میں

فکر بالیدہ ہوئی حرف جواں مشہد میں

ہستئِ کفر ہوئی ایسے دھواں مشہد میں

عقل حیراں ہے جنوں رقص کناں مشہد میں

بخشنے دینِ محمد کو اماں مشہد میں

مستقر اب بھی علی کا ہے نشاں مشہد میں

آتشِ شوق بھڑک شوزشِ دل اور ابھر

جلوہِ جانِ بہاراں ہے عیاں مشہد میں

تیرے احساسِ مودت نے گرہ کھولی تو

ہو گیا گنگ زباں شیریں بیاں مشہد میں

لحنِ داود میں دے بلبلِ بستانِ رضا

سازِ توحید پہ الفت کی اذاں مشہد میں

جاں فدا پائے شہنشاہِ نجف پر ہے اور

کربلا دل میں بسی اور دل و جاں مشہد میں

قم میں دیکھی لحدِ فاطمہ زہرا کی نظیر

گنبدِ خضراء کا پایا ہے نشاں مشہد میں

چشمِ برآب نے کی جبکہ حکایت دل کی

مشکلیں آئیں نظر محوِ فغاں مشہد میں

میں نے دہلیز رضا پر جو رکھا سجدے میں سر

خود اتر آئی سلامی کو جناں مشہد میں

موت کے سائے یقیں خیز تھے لیکن صائب

یہ تیقن بھی ہوا ایک گماں مشہد میں

۳ اگست ۲۰۱۷ کراچی


 سوزخوان و شاعر محترم رضوان نقوی صاحب کے دولت کدہ پر منعقدہ محفل کے لئے خصوصی طور لکھے گئے اشعار


موافقین ۱ مخالفین ۰ 19/05/25
ابو محمد

manqabat

صائب منقبت

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی