کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

 منقبت

ہے راستہ خدا سے یہی اتصال کا

تابع عمل ہو عشقِ علی کے خیال کا

انسان قدسیوں سے سوا پا گیا کمال

قطرہ پیا جو عشق کے آبِ زلال کا

کعبہ سجائے بیٹھا ہے سینے پہ آج بھی

تمغہ ابوتراب کے شوقِ وصال کا

رخنہ نہ ڈال لفظِ نزول اور ظہور سے

میلا ہے جمال، علی کے جلال کا

ہے لا محالہ شک اسے خالق کی ذات پر

"جو معتقد نہیں ہے علی کے کمال کا"

روزِ غدیر عرصہِ تکمیل دینِ حق

باطل کا حق سے نقطہ ہے یہ انفصال کا

سید علی کی شکل میں صد شکرِ کرگار

پایا ثمر ولایتِ حق کے نہال کا

نم ناک چشم جب ہوئی گویا علی کے ساتھ

کب لفظ درمیان میں  آیا محال کا

صائب علی کے عشق نے سکہ جما دیا

دشتِ تخیلات میں میرے غزال کا

۳۰ مارچ ۲۰۱۸


نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی