کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

حصارِ نور ہے امن و اماں کا سایہ ہے

حسن کا نام ہے اسلام جس سے زندہ ہے

نماز عشق کے سجدوں میں دل ہوا مشغول

نگہ کے سامنے اس وقت میری کعبہ ہے

شعور عشق ہے نغمہ سرا کہ ہستی میں

خدائے امن کی آمد کا نور پھیلا ہے

کتاب عشق میں مولا حسن کے باب ہے ساتھ

خدائے امن کا عنوان کیسا زیبا ہے

خدائے امن کوئی ہے کوئی وفا کا خدا

کہ اس گھرانے کا ایک ایک  فرد مولا ہے

نہیں سماتا نگاہوں میں حسن رنگ و بو

سمایا جب سے نگاہوں میں تیرا جلوہ ہے

حسن کی صلح ہے صلح نبی کا آئینہ

جدال کرب و بلا کا یہ پیش خیمہ ہے

کریم سارا گھرانہ ہے اہل بیت کا پر

لقب کریم کا مولا حسن نے پایا ہے

کرے گی نوک قلم تیغ کا اثر پیدا

وہ نقش پائے حسن کی اگر شناسا ہے

صلا ثنا کا ہو صائب کہ روز حشر حسن

کہیں یہ مالک و رضواں سے میرا بندہ ہے 


۲۱ جون ۲۰۱۶

۱۵ ماہ رمضان ۱۴۳۷

موافقین ۱ مخالفین ۰ 19/05/19
ابو محمد

manqabat

manqabat imam hasan

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی