جوبن پہ ہے جہان میں آیا شباب حق
بطحا سے وہ طلوع ہوا آفتاب حق
بن کر جوابِ طعنہِ ابتر بہ کرُّ و فر
آغوش میں خدیجہ کی ہے انتخابِ حق
تبلیغِ دین و شرعِ خدا وند کے لئے
اترا بشکلِ بنتِ پیمبر نصابِ حق
جوبن پہ ہے جہان میں آیا شباب حق
بطحا سے وہ طلوع ہوا آفتاب حق
بن کر جوابِ طعنہِ ابتر بہ کرُّ و فر
آغوش میں خدیجہ کی ہے انتخابِ حق
تبلیغِ دین و شرعِ خدا وند کے لئے
اترا بشکلِ بنتِ پیمبر نصابِ حق
جادہ عرفاں پہ چلنے کا سلیقہ سیکھ لیں
منزلوں کے پار اترنے کا قرینہ سیکھ لیں
فاطمہ کے نام کی تسبیح پڑھ کر آپ بھی
کشفِ محجوباتِ عالم کا وظیفہ سیکھ لیں
دربدر یونہی بھٹکنے کی ضرورت کیا ہے
پوچھئے سورہِ انساں سے سخاوت کیا ہے
یہ کھلا سجدہ زہرا سے حقیقت کیا ہے
عبد و معبود کے رشتے کی صداقت کیا ہے
۱.اک حشر کا ساماں تھا اس سال مدینے میں
ہیں بعد نبی زہرا بے حال مدینے میں
۲.اے پیر فلک کیسی بیداد ہے یہ آخر
بے آس محمد کی ہے آل مدینے میں