کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


آگئیں زہرا نبوت کو سہارا مل گیا

دین کی کشتی بھنور میں تھی کنارا مل گیا

”برزخ لا یبغیاں" کو مل گئی تاویل اور

”لولو و مرجان"  کو عصمت کا دھارا مل گیا

تھا ستیزہ کار نورِ فاطمہ سے دیکھئے

خاک میں کیسے سقیفہ کا شرارا مل گیا

شورشِ باطل سے جب پنہاں ہوا حق کا نشاں

المدد یا فاطمہ زہرا پکارا مل گیا

جس دفاعِ حق کی ڈالی فاطمہ  نے داغ بیل

مرجعیت سے اسے اک استعارہ مل گیا

کیسا جھگڑا بر سرِ نار و جناں، پائیں گے سب

دستِ زہرا سے جنہیں جس کا اشارہ مل گیا

مرضئِ معبود کا محصول جانوں کا اگر

چشمِ حسرت کو بقیّع کا نظارہ مل گیا

اس جہانِ رنگ و بو سے کیا غرض اس کو رہی

بہرِ سجدہ جس کو سنگِ در تمہارا مل گیا

شکر ہے اس مے کدے میں ،قم کے، بادہ نوش کو

جرعہ جرعہ ہی سہی شربت گوارا مل گیا

رحمتِ عالم کے گھر تجسیمِ رحمت کے طفیل

رحمتِ یزداں کو صائب استعارہ مل گیا

۱۳ مارچ ۲۰۱۷، ۱۴ جمادی الآخر ۱۴۳۸

قم المقدس

 

 آگئئں زہرا نبوت کو سہارا مل گیا۔۔ یہ مصرع کراچی کی ایک شعری محفل کا طرحی مصرع تھا جس پر میرے والد محترم ثمر اختر جعفری 

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی