کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی
Wednesday, 20 March 2019، 03:17 PM

شمیم ارم گنگنانے لگی(منقبت)


شمیمِ ارم گنگانے لگی

علی کے قصیدےسنانے لگی

برآتی جو دیکھی مراد وجود

جدارِ حرم مسکرانے لگی

زمیں پر ہوا سجدہ ریز آسماں

زمیں فخر سے سر اٹھانے لگی

نیا در بنا کر جدارِ حرم

حقیقت کے پردے اٹھانے لگی

صراحئِ وحدت بصد التفات

شرابِ مودت لنڈھانے لگی

جو فطرت نے چومے علی کے قدم

تو توحید کے نغمے گانے لگی

علی کی محبت میں ڈوبی ہوا

دیئے گیتی بھر میں جلانے لگی

زبان نبی دردہان علی

لودریائے عرفاں بہانے لگی

امامت نبوت کی آغوش میں

کلام الہی سنانے لگی

یہ شب بھر عبادت یہ دن بھر وغا

طریقِ مجاہد سکھانے لگی

تیری نیند وجہ خدائے قدیر

نگاہِ مشیت کو بھانے لگی

شبِ اسراء آوازِ حق برملا

رموزِ خدائی سکھانے لگی

فرشتے بچھانے لگے اپنے پر

جو تیغ علی سنسانے لگی

جو قرآن کھولا تو ایک ایک سطر

ولایت کی قیمت بتانے لگی

۔۔۔۔ق۔۔۔۔

پئے منقبت جب زمینِ سخن

سخنور کا زور آزمانے لگی

تو شاعر نے کاغذ پہ لکھا علی

زباں خود قصیدہ لکھانے لگی

انہیں روبرو پا کے چشمِ وفا

عقیدت کے موتی گرانے لگی

حجاب اٹھ گئے اور علی کی ولا

رگ و پے میں صائب سمانے لگی

۱۱ رجب ۱۴۴۰ ، ۱۸ مارچ ۲۰۱۹

نظرات  (۱)

28 March 19 ، 21:37 ناشناس
Bhht khoob khuda qabool kre

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی