کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

مولانا مبارک زیدی قمی کی فرمائش پر مصرع طرح پر لکھے گئے اشعار


.خلد و کوثر پہ حق ذرا نہ ہوا

جس کا حیدر سے رابطہ نہ ہوا


بے ولائے علی نبی کی ثنا

شُکْر  میں ایسا بے وفا نہ ہوا


سو کے پہلوئے مصطفیٰ میں بھی

مثلِ الماس، کوئلہ نہ ہوا

. بغضِ حیدر میں پڑھ رہا ہے نماز

شیخ سا کوئی باؤلا نہ ہوا


.وہ منافق ہے ہاں منافق ہے

جو شناسائے مرتضیٰ نہ ہوا


محنتوں سے ہوا جو یوشع کی

ایسا کوئی مقاصدہ نہ ہوا


داعش و طالبان کا باوا

کون ہے گر مُعَا وِیَہ نہ ہوا


سینکڑوں ناخَلَف خلیفوں میں

کوئی مقصودِ انما نہ ہوا



.ہے اُحَد آج بھی گواہ ،کسے

پاسِ پیغمبر ِ خدا نہ ہوا


کیسے نامی گرامی بھاگ گئے

جز علی کوئی لا فتیٰ نہ ہوا


۱بابِ لَعْنِ عدوئے حیدر میں

حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا


دوستدار ِ ابوتراب نہیں

تونصیری سے گر جدا نہ ہوا


.کیا اُسے کام ہے تبرّا سے

جو تولّا سے آشنا نہ ہوا


مدح ِ حیدر میں لب کشاء صائب

بس مبارک سا دوسرا نہ ہوا

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی