کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

ہوا ہے وقت نزولِ زبورِ عصمت کا

صد افتخارِ حرا گھر بنا امامت کا

برائے آبروئے سجدہِ نمازِ عشق

کھلا ہے باب نیا کعبہِ موّدت کا

تصورات میں ابھرے جو نقش ہائے وفا  

 طواف دل نےکیا کعبہِ مودت کا

لطیف جذبہِ الفت کا لازوال کیا   

 مقام دل کو بنا کر تری اقامت کا

ریاضِ مشہدِ ملکِ وفا پہ شیفتہ ہے 

   ثبوت ہے یہ مرے قلب کی طہارت کا

نہیں ہے جس میں تغیّر کا ذرّہ بھر امکاں 

  وہ استعارہ رضا ہیں خدا کی سنت کا

ہر ایک وصف میں ہیں مظہرِ صفاتِ خدا 

  ہر اک صفت میں ہیں عکسِ جلی رسالت کا

قضاو قدر کی تقدیر ہے تری مقدور  

  حیات و موت ہیں نظّارہ تیری قدرت کا

ہے ما ورائے وجود و عدم عطا تیری  

  ہے عرضِ عالمِ امکاں نشاں سخاوت کا

ہر ایک جسم پہ ہے ثبت مہرِ جود و کرم 

  ہر ایک ذرّہ مُقِر ہے تری عنایت کا

گرفتِ دست تری بر زمامِ ہست و بود 

  شہود و غیب کنارہ تری حکومت کا

تمہارے در سے ملا ہے ہر اک کو من بھاتا 

  کرم کا بحر ہو زخّار ہو کرامت کا

لئے ہوئے عرقِ انفعال آیا ہوں  

شفا کے در سے طلب گار ہوں شفاعت کا


پسندِ خاطرِ احباب گر نہیں، نہ سہی  

  صلہ نبی سے میں لوں گا رضا کی مدحت کا

بساط بھر تو زبان و بیاں بلند رکھو  

  نہ ہو جو ایسا تو کیا فائدہ ہے مدحت کا

زمانہ میرا مخالف ہے ہو بلا سے مری

   یقین کافی ہے، مجھ کو تری حمایت کا

پرے ہے سرحدِ ادراک سے مگر صائب

قلم کو نوکِ زباں ہے بیاں حقیقت کا

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی