کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

.


۱.کفر و نفاق و شرک کے مرگ و مفر کا نام

شعبان ہے لقائے خدا کے سفر کا نام


۲.عالم بعرض وسعتِ شوقِ وصالِ یار

ہے نفسِ مطمئنہ کی فتح و ظفر کا نام

۳.خونِ دلِ بتول نے پھر جان ڈال دی

تھا رو بہ مرگ عظمت نوعِ بشر کا نام


۴.رکّھا خدا نے زینب و حسنین شان سے

بنت نبی کے سجدۂ گامِ سحَر کا نام


۵.تصویرِ مصطفیٰ علی اکبر کا ہے خطاب

عبّاس مرتضیٰ کے ہے نقشِ دگر کا نام


۶.ابھری تخیئلات میں عباس کی شبیہ

تو محو ذہن سے ہُوا شمس و قمر کا نام


۷.جو عشق کی نگاہ ہو پیدا نظر پڑے

قلبِ فرات پر ہے رقم شیرِ نر کا نام


۸.جنّت بھی روز و شب اسے دیکھے ہے رشک سے

کرب و بلا ہے شاہ کے حسنِ نظر کا نام


۹.دوزخ سے دی رہائی کیا خلد کا مکیں

حر، یہ تو ہے حسین کے ادنیٰ ہنر کا نام


۱۰.خطبہ علی کی بیٹی کا دربارِ شام میں

ہے آتشِ عذابِ خدا کے شرر کا نام


۱۱.ایماں کاجز تبرّا ہے ورنہ بفیضِ عشق

فرصت کہاں کہ لیجے کسی بد گُہَر کا نام


۱۲.اسلام کو جو کفر کے شر سے بچا رکھے

سیّد علی ہے دین کی ایسی سپر کا نام


۱۳.پھر کچھ سوال مجھ سے فرشتے نہ کرسکے

آیا لبوں پہ قبر میں جب چارہ گر کا نام


۱۴. اے کاش ہو ظہورِ امامِ زماں کی صبح

صائب کی آہِ نیم شبی کی سحر کا نام

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*سید ابومحمد صائب جعفری*

۱۹ شعبان ۱۴۳۸ ہجری

۱۶ مئی ۲۰۱۷

قم المقدس..ایران

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نظرات  (۱)

واہ جناب
پاسخ:
شکریہ جناب

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی