کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


خون میں تر بتر ہوگئی کربلا

بعدِ عباس کیسا ستم یہ ہوا


کٹ گئے نہر پر شانے عباس کے

بچے پیاسے رہے کوزے خالی رہے

سرپٹکتی رہی کرب سے کربلا

رن میں اکبر گرا جس گھڑی خاک پر

اور صدا دی چلا میں سلام اے پدر

شہ کی آنکھوں سے نورِ بصر چھن گیا


ساتھ تیرے ہی بینائی رخصت ہوئی

جانتا ہے خدا میری طاقت گئی

کیسے لے جاوں خیمے میں لاشہ ترا


چل گئی گردنِ شاہِ دیں پر چھری

در پہ خیمے کے غش کھا کے زینب  گری

پنجتن کا ہوا دشت میں خاتمہ


چھن گئیں چادریں جل گئے سب خیام

سہمے بچے ہیں اور بنتِ خیر الانام

دے رہے ہیں سبھی تم کو غازی صدا


دشمنی کیسی ہے آلِ اطہار سے

کھینچا بستر کو ہئے پشتِ بیمار سے

قتل سجاد کو کر نہ دیں اشقیا


طوق و زنجیر میں جکڑا بیمار ہے

اُس لٹے قافلے کا یہ سالار ہے

جس کا سالار تھا ابنِ مشکل کشا


تم تو مقتل میں سوتے ہو اصغر مرے

یہ بتاو کہ ماں کس طرح اب جئے

تیرا جھولا بھی اے مہ لقا جل گیا


چھینے گوہر طمانچے لگائے گئے

گھڑکیاں اب سکینہ کہاں تک سہے

لوٹ کر اب تو دریا سے آو چچا


گر ملیں بابا کہنا یہ اے عموں جاں

آپ کا سینہ پائے سکینہ کہاں

خاک پر سووں کیسے بتاو ذرا


دشت میں بنتِ زہرا ہیں گریہ کناں

کھو گئی ہے سکینہ اے غازی کہاں

کچھ بھتیجی کا اپنی بتادو پتا


پہنچی بھائی کے مقتل منیں جس دم بہن

لاشِ بے سر نے صائب کیا یہ سخن

سونے دے نہ سکینہ کو زینب جگا

۱۰ اکتوبر ۲۰۱۶ قم المقدسہ

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی