کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

ایسا کچھ اہتمام ہو جائے

مدحِ خیر الانام ہوجائے

ان سے منسوب ہوکے نغمہِ دل

قابلِ احترام ہو جائے

نالہِ دل میں وہ اثر دے خدا

ماہ رو ہم کلام ہو جائے

ہو طلوع آفتابِ صبحِ وصال

ہجر کی شب تمام ہو جائے

اے ہواوں نقابِ رخ الٹو

جلوہِ یار عام ہو جائے

اس سے پہلے کہ زندگی ہو تمام

"شغلِ مینا و جام ہوجائے"

شربتِ دیدِ یار سے سیراب

عاشقِ تشنہ کام ہو جائے

عشق معنی اگر کرے پیدا

درد خود التیام ہو جائے

لوگ کہتے ہیں ہم کو سودائی

دور یہ اتہام ہو جائے

وہ جو آجائیں خلوتوں میں بھی

دین کا التزام ہو جائے

کیا ہے دوری میں عیب ، جانیں گے

گر شعورِ امام ہوجائے

اب ہے دشمن بھی جنگ پر تیار

بہرِ حق اب قیام ہو جائے

بہرِ تطہیرِ کعبہِ یزداں

سیف رب بے نیام ہو جائے

ہر منافق، نصیری، دشمنِ حق

حق یہ ہے زیر دام ہو جائے

یہ یہودی نژاد آلِ سعود

ان کا اب قتلِ عام ہو جائے

جھوٹے عارف پہ جھوٹے ملا پر

حق کی لعنت مدام ہوجائے

آپ کے نام پر جو دیں دھوکے

سانس ان پر حرام ہو جائے

اور سپاہِ جناب میں شامل

مجھ سا بے کس غلام ہو جائے

میں کہ خود سرتا پا عریضہ ہوں

اک نظر یا امام ہو جائے

آپ کے قدموں پر رکھوں جب سر

زیست کا اختتام ہو جائے

تم لگا لو گلے  تو صائب کی

شامِ فرقت کی شام ہو جائے

۱۴ شعبان ۱۴۳۸

  • ابو محمد

imam zamana

manqabat

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی