کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

سجدہ خالق یزداں کے ہوں سب راز عیاں

دل کو کرلیجئے گر حضرت مہدی کا مکاں

ہم کو معلوم نہیں گھر کا پتہ جانِ بہار

آپ آجائیے خود کیجئے ہم پر احساں


وقت بتلائے گا دعؤوں کی حقیقت کیونکہ

ہم زبانی تو کیا کرتے ہیں سب کچھ قرباں


مال و اولاد طلب کرنے سے فرصت جو ملے

باندھئے مہدئِ دوراں سے کوئی تو پیماں


افقِ حق پہ نظر رکھ صدفِ قلبِ حزیں

بحرِ ایماں پہ برسنے کو ہے آبِ نیساں


مطلع ثانی

خواہش نفس پہ اب پھیر چھری بن انساں

ان سرابوں سے نکل اور حقیقت پہچاں


پیشہ ور مدح سراؤں سے گلوکاروں سے

وقت آ پہنچا ہے دامن کو چھڑا لے ناداں


منقبت گانا ہوئی گیت بنے ہیں نوحے

سستی شہرت کے لئے قتل ہوا ہے ایماں


چند سکوں کے لئے تھوڑی سی ہا ہو کے لئے

یہ بدل دیتے ہیں توحید کے ثابت ارکاں


شرک کرجاتے ہیں پانے کے لئے نام و نمود

رب کو مجبور بناتے ہیں علی کو رحماں


العجل کہتا ہے تو بار نہ کر کاندھوں پہ سر

خوں طلب کرتا ہے سیرابی کو پھر سے بستاں


تو اگر واقعی شیدا ہے بنِ زہرا کا

نامِ مہدی سے بپا دہر میں کردے طوفاں


صائب خستہ جگر کی یہی اک خواہش ہے

ان کے زانو پہ ہو سر، خون میں چہرہ غلطاں


صائب جعفری

۱۵ شعبان ۱۴۴۰

۲۰ اپریل ۲۰۱۹

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی