کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

 طرحی ردیف   "سے بہتر " 

کوئی ادراک لے آ تو مرے ادراک سے بہتر

کہ دنیا میں نہیں کوئی شہِ لولاک سے بہتر

لباسِ فقر ہے فخرِ محمد،  جاننے کے بعد

نہ بھائی قلب کو پوشاک اس پوشاک سے بہتر

جبیں پر جس کی نقشِ پا ہوا ثبت آپ کا آقا

وہ ریگستاں لطافت میں ہوا  افلاک سے بہتر

جہاں سلمان کی داڑھی رہی جاروب کش ہر دم

کہاں نوری کا رتبہ ہو سکا اس خاک سے بہتر

توسل حبلِ حق سے ہو تو کھل جائے کہ ہے دل  کو

جنونِ عشقِ احمد عقل کے پیچاک سے بہتر

جو کندہ کردے توحید خدا سنگلاخ قلبوں پر

کوئی گنجینہِ حق میں ہے اس حکاک سے بہتر

میسر ہو جسے بحرِ ولائے احمدِ مختار

نہیں جبریل کی پرواز اس پیراک سے بہتر

یہ شہرِ عشق احمد ہے تغافل یاں نہیں جائز

نہیں ہے مصلحت اندیش یاں بے باک سے بہتر

فغاں لاحاصل و شکوہ حرام اور بے دلی ممنوع

نہیں کچھ پیشِ عشق اک دیدہِ نم ناک سے بہتر

غلامِ مصطفیٰ ہوں میں نہیں یہ اطلس و کم خواب

مری گدڑی پہ بکھرے ان خس و خاشاک سے بہتر

سیہ رو ہوں مگر تیری شفاعت کے بھروسے پر

کوئی صائب نہیں مجھ دامنِ صد چاک سے بہتر

۵ دسمبر ۲۰۱۷، قم المقدسہ

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی