کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

 

جو گوشِ فکر سے ٹکرائی گفتگوئے امیر

خیال جانے لگا خودبخود بسوئے امیر

خدا کا شکر ہے باقی ہوں اپنی فطرت پر

کہ پاک طینتِ آدم ہے جستجوئے امیر

نکال لائی ہے دنیائے دوں کی پستی ہے

فرازِ دار تلک ایک آرزوئے امیر

نہیں طبیعتیں قابل تو ہے قصور اپنا

وگرنہ عام ہے فیضانِ آبجوئے امیر

ہزار جان سے ہے طالبِ مسیحائی

کمالِ حضرتِ عیسیٰ بھی روبروئے امیر

خدا کے حکم سے دستِ نبی پہ جلوہ نما

غدیرِ خم کا ہے پیمانہ اور سبوئے امیر

نثار قدسی قداست پہ آج ہو جائیں

سبوچہ دل کابھرے اس طرح کدوئے امیر

غدیر خم ہو، نجف ہو، یا بیتِ ربِّ عُلا

نگاہِ عشق نے جانا ہے سب کو کوئے امیر

اے وائے سارے غرور و متاع  و آل کے ساتھ

ہے زیرِ دامِ عذابِ خدا عدوئے امیر

کوئی تو راز ہے مخلوقِ بے نہایت میں

خدا کا چہرہ ہوا صرف ایک روئے امیر

ادب سے گردِ لحد ہوگئی وہ محوِ طواف

فرات، پا گئی عباس میں جو بوئے امیر

اسی لئے ہو کمر بستہ ان کی طاعت پر

کہ میں نے پائی ہے سید علی میں خوئے امیر

علی کے عشق کا دعویٰ کجا فجور کجا

ملا نہ خاک میں صائب یوں آبروئے امیر

۱۴ ذی الحجہ ۱۴۳۸، ۵ ستمبر ۲۰۱۷ قم المقدسہ

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی