کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


عرفان رب کے گل کی مہک احساں ہے امامِ صادق کا

قلب عشاقِ نبی کی دھڑک، احساں ہے امامِ صادق کا

جہل و شک کے اندھیاروں میں، الحاد و کفر کی آندھی میں

یہ آتشِ علم حق کی لپک، احساں ہے امامِ صادق کا

اسلام کی گیتی پر تشریک کے بادل کی برسات کے بعد

ایماں کے افق پر پھیلی دھنک، احساں ہے امامِ صادق کا

بغداد و مدینہ کی عظمت، لاریب یہ فضل و کمالِ نجف

اور قم کے دسترخواں کا نمک، احساں ہے امامِ صادق کا

اصلِ اسلام کو عام کیا، تنظیمِ دیں کو کام کیا

یہ دین و شریعت سب بے شک، احساں ہے امامِ صادق کا

تکفیر و غلو کی سرکوبی کو شام و عراق کے میداں میں

فوجِ حق کے قدموں کی دھمک، احساں ہے امامِ صادق کا

بولائے بولائے پھرتے ہیں اب  جو سعودی، صیہونی

کفار کے سینوں میں یہ کسک، احساں ہے امامِ صادق کا

داد و تحسیں پر سینہ پھلا کر یونہی کچھ مغرور نہ ہو

اے فکرِ صائب تیری دمک، احساں ہے امامِ صادق کا

۷ دسمبر ۲۰۱۷ ، قم المقدس



  • ابو محمد

نظرات  (۱)

  • ناشناس
  • اچھا ہے
    ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
    شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
    <b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
    تجدید کد امنیتی