کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


۳۶۔ منقبت

ہیں عرب کا وقار شاہ چراغ

اور عجم کی بہار شاہ چراغ

نامِ نامی ہے آپ کا احمد

اور ہے مستعار شاہ چراغ

 مثلِ معصومہ و رضا تم ہو

صاحبِ اختیار شاہ چراغ

کی شہادت قبول پر نہ گئے

شاہوں کے زیرِ بار شاہ چراغ

آپ کے نقشِ پا ملیں تو کروں

جان و دل سب نثار شاہ چراغ

دیکھ لوں گر میں آپ کی تربت

روح پائے قرار شاہ چراغ

آپ کے فیض سے ہی بیٹھا ہے

سب غموں کا غبار شاہ چراغ

از زمیں تا فلک نظر آیا

سب تمہارا دیار شاہ چراغ

صائبِ بے عمل کا سرمایہ

آپ پر اعتبار شاہ چراغ

۲۱ جولائی ۲۰۱۸ ء


 سید احمد المعروف شاہ چراغ کا مزار ایران کے ثقافتی دارلحکومت شیراز میں واقع ہے آپ امام علی رضا علیہ السلام اور جناب معصومہ قم علیہا السلام کے بھائی ہیں حقیر کو آنجناب کے حرم میں حاضری کا موقع ملا اور وہیں حرم میں ایک بین الاقوامی شعری نشست میں یہ اشعار پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی

نظرات  (۱)

  • ناشناس
  • جزاکم اللہ آقا
    منجانب ابرار نقوی
    پاسخ:
    جزاک اللہ بھائی

    ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
    شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
    <b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
    تجدید کد امنیتی