کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


کُھل رہا ہے دنیا پر مَہر ِ نور کا در بِھی

وجد میں ہے خالق کے مِہر کا سمندر بھی

مل رہا ہے عالم کو مژدہِ حیاتِ نو

اور قدرتِ حق کا سج رہا ہے محضر بھی

یہ پیام آزادی دیتی ہے غلاموں کو

یعنی عیدِ مبعث ہے بے کسوں کی یاور بھی

چیختا ہے مابین آسماں ، زمیں ابلیس

دھن رہی ہے سر اپنا شیطنت کی صرصر بھی

ہوگئی ہے اقراء سے ابتداء ہدایت کی

در پہ آن رگڑیں گے اب جبیں سخنور پر بھی

لا الہٰ کا اعلاں ہوچکا ہے ، کچھ دن میں

اہلِ شر کو مل جائے گا جواب ابتر بھی

کربلا غدیر اور یو م الستُ کی مانند

جلوہِ ولایت ہے بعثتِ پیمبر بھی

وہ حبیبِ داور جو عبدیت کا پیکر ہے

ہے وجودِ یزداں کا وہ جہاں میں مظہر بھی

انتہائے خلقت پر جو شفیع ہے وہ ہی

ابتدائے خلقت کے واسطے ہے مصدر بھی

پوچھا کیا ملا اسریٰ میں تو یہ نبی بولے

ایک ہو کا عالم ۔ ہاں ۔ نطق شیر داور بھی

عرش پر ملا  احمد کو بشکلِ زہرا ہے

حاصلِ ریاضت بھی، حاملِ مقدر بھی

امتحانِ عالم سے کامیاب وہ گذرا

جس کو مصطفیٰ کے ہمرہ ملے ہیں حیدر بھی

ان گنت خلائق میں بس بنِ ابوطالب

نفسِ مصطفیٰ ٹھہرا، نفسِ ربِ اکبر بھی

معجزہ یہ نعلینِ شہ کی دھول کا دیکھا

دل کو کر دیا طاہر، سانس کو معطر بھی

میں ہی یاں پہ ہوں صائب نعت میں مگن ورنہ

واں پہ منتظر میری خلد بھی ہے کوثر بھی

۲۶ رجب ۱۴۴۰، ۲ اپریل ۲۰۱۹



نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی