کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی


خدا کی معرفت جب حیدرِ صفدر سے ملتی ہے

تو  پھر توفیقِ عشقِ مرتضیٰ داور سے ملتی ہے

عجب یہ ربط ہے کعبہ کی حرمت اور ولایت میں، سزا دونوں کے منکر کو سدا پتھر سے ملتی ہے

بطورِ ارمغاں، دینِ نبی اور قلبِ مومن کو

حیات جاوداں پالان کے منبر سے ملتی ہے

خمینی، خامنہ ای، سیستانی وہ ہی بنتے ہیں جنہیں دولت عمل کی آپ کے محضر سے ملتی ہے

اگر ہو ساغرِ دل عارف خم شیشہِ حق میں

" شرابِ حبِّ حیدر دستِ پیغمبر سے ملتی ہے"

سخن کو تولئے نہجِ بلاغہ کے ترازو میں

کہ ہر گفتار کی تہذیب اس دفتر سے ملتی ہے

مرے مولا کرم کی اک نظر اس مشتِ خاکی پر کہ ان روزوں ہوائے دہر کچھ محشر سے ملتی ہے

زمینِ شعر پر رکھ کر بساطِ آسماں صائب

ہمیں دادِ سخن خود خالقِ حیدر سے  ملتی ہے

۳۰ اگست ۲۰۱۸ قم المقدس



 ۲۰۰۲ میں اپنی زادگاہ شہر کراچی کی ایک محفل کے لئے اسی طرحی مصرع پر کلام لکھا تھا بعدہ ۲۰۱۸ میں دوبارہ اسی مصرع پرکلام لکھنے کی سعادت حاصل ہوئی

نظرات  (۱)

  • ناشناس
  • جزاک اللہ خیرا مولانا صاحب
    پاسخ:
    جزاک اللہ
    ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
    شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
    <b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
    تجدید کد امنیتی