کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی
Saturday, 14 January 2023، 10:52 PM

اجازت نعت لکھنے کی

عطا ہوتی ہے رب سے جب اجازت نعت لکھنے کی
تو عادت خود ہی بن جاتی ہے فطرت نعت لکھنے کی
 
چلو چل کر ابو طالب سے کچھ خیرات لیتے ہیں
مچلتی ہے دل بے کل میں حسرت نعت لکھنے کی
 
سلام و.منقبت مدحت قصیدہ نظم ہو یا نثر
ہیں جسکا خمس یہ وہ ہے غنیمت نعت لکھنے کی
 
شریک کار اپنا جان کر مجھ کو.امین وحی
کیا کرتے ہیں ہردم ہی حمایت نعت لکھنے کی
 
من الخلق الی الحق اور من الحق الی المخلوق
سفر جسکا ہے طالب ہے ریاضت نعت لکھنے کی
 
یہ فیضان کرم ہے خاندان  اہل عصمت کا
میسر خاکیوں کو ہے سہولت نعت لکھنے کی
 
بہت ہی مختلف ہے منقبت سے لحن میں اپنے
نہیں ہوتی ہر اک میں یوں بھی قدرت نعت لکھنے کی
 
جگر خوں کرنا پڑتا ہے ہر اک مصرع پہ تب جاکر
نصیب عشق ہوتی ہے سعادت نعت لکھنے کی
 
زمانہ ہو بغاوت کا یا دور اقتدار دیں
ہراک مصروفیت ہے خود ہی فرصت نعت لکھنے کی
 
بلحن حمد پا لیتے ہیں عاشق صورت حق کے
شب اسری کے پردے سے حلاوت نعت لکھنے کی
 
برائے شرح اخلاق اور احکام و عقائد ہے
ہمیشہ سے ہمیشہ تک ضرورت نعت لکھنے کی
 
ملک لے جائیں گے خود عرصہ محشر سے جنت میں
قلم قرطاس جب دیں گے شہادت نعت لکھنے کی
 
ستائش کی کوئی امید غیر حق سے کیوں رکھوں
سوائے حق نہیں جب کوئی قیمت نعت لکھنے کی
 
ملی خلق عظیم حضرت خاتم سے صائب کو
ہدایت نعت لکھنے کی حقیقت نعت لکھنے کی
 
صائب جعفری
قم ایران
۱۶ ربیع الاول ۱۴۴۴
Oct 13,2022 
5:52 PM

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی