کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

انا کا خول توڑ کر اگرچہ کچھ بکھر گیا
مگر بفیضِ عشق میں حقیتاً سنور گیا
کسوفِ غم سے شمسِ انبساط پائے گا نجات
یہ زندگی کا سلسلہ ظہور تک اگر گیا
اگر تمہارے عشق کا ہیں ارمغاں، قبول ہیں
جنوں کی تہمتیں زمانہ سر مرے جو دھر گیا
تمام چاہ خشک تھے ہرایک در پہ قفل تھا
مگر تمہاری چاہ میں غریب دربدر گیا
یہ زہر ہجر تلخ ہے مگر اسی کے فیض سے
خدا کا شکر جز ترے ہر اعتبار مر گیا
زمانے کو خبر نہیں، مریض عشق ہوکے چپ
خود اپنے دل میں کھوجتا ہے چارہ گر کدھر گیا
بہار رت کے سارے منظروں کو کھا گئی کُہُر
*غمِ فراقِ یار چشمِ شوق میں اتر گیا*
اٹھا جو شب کی کوکھ سے فقط شرار تھا مگر
پئے مآل آرزو وہ تا دم سحر گیا
گمان کے سراب سے شہود کے یقین تک
شعور سربسر گیا مگر بچشم تر گیا
سوائے وصل یار کے کچھ آنکھ میں بچا نہیں
ہرایک خواب ٹوٹ کر وجود میں بکھر گیا
تمہارے نقش پا سے گر جبیں کوئی چرا گیا
تو بے سکونیاں ملیں سجود سے اثر گیا
کہاں کی نیند کیسا خواب کیا سکون کیا قرار
اگر نہیں ہے بَر میں یار سمجھو رند مر گیا
عریضہ ان کے ہاتھ میں پہنچ چکا ہے بالیقیں
کہ صائبِ حزیں کا بے قرار دل ٹھہر گیا

صائب جعفری
۱۴ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ھ
۸ اپریل ۲۰۲۰ ء

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی