کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی
Saturday, 8 June 2019، 01:41 AM

گر خداوند کو خدا کرلیں(غزل)

 غزل

گر خدا وند کو خدا کرلیں

زندگی موت سے جدا کرلیں

زندہ لاشیں سمجھ نہ پائیں گی

چلئے مردوں سے کچھ گلا کر لیں

غیر کے ساتھ بات دور کی ہے

کاش ہم خود سے ہی وفا کر لیں

حق انسانیت ادا ہو جائے

ایک سجدہ اگر ادا کر لیں

درد کا فلسفہ کھلے گا اگر

روح کو رو بہ کربلا کرلیں

شرط یہ بھی وصال یار کی ہے

آرزووں کو مدعا کر لیں

مر ہی جاوں خوشی کے مارے میں

وہ اگر میرا تذکرہ کر لیں

میں نہ باز آوں گا انا الحق سے

ظلم کی آپ انتہا کر لیں

ان کی راہوں میں بیٹھ کر خود سے

جنگ اک صبر آزما کر لیں

عشق لگتا ہے جرم دنیا کو

آو یہ جرم برملا کر لیں

کاش ہم بھی پئے نماز عشق

وہب کلبی کی اقتداء کر لیں

پھر یہ موقع نصیب ہو کہ نہ ہو

ہے سحر گام کچھ دعا کر لیں

حرف دیں گے نوید فتح و ظفر

چند حرفوں کو جابجا کر لیں

نفرتوں کی گھٹن نہ ہو جس میں

ایسی پیدا کوئی فضا کر لیں

غیب بن جائے گا حضور، حضور

دل کی آنکھوں کو آپ وا کر لیں

اس سے پہلے کہ دم اکھڑ جائے

خود کو صائب سے آشنا کر لیں

۱۸ جنوری ۲۰۱۷


  • ابو محمد

ghazal

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی