کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

۱۰۹۔ منقبت

نام فردوس پہ کندہ ہے ابوطالب کا

بزمِ لاہوت  میں چرچا ہے ابو طالب کا

تم سمجھتے ہو بھتیجا ہے ابو طالب 

یہ محمد تو عقیدہ ہے ابو طالب کا

چن لیا ساری خدائی میں خدا نے جس کو

آلِ عمران وہ کنبہ ہے ابو طالب کا

کشتئِ نوح جسے احمد مرسل نے کہا

اے مسلماں وہ سفینہ ہے ابو طالب کا

لوحِ محفوظ سے لائے ہیں جسے روح الامیں

وا الضحیٰ ایسا قصیدہ ہے ابو طالب کا

وہ جو دن رات کٹے شعبِ ابی طالب میں

دیں اسلام پہ قرضہ ہے ابو طالب کا

لائیں جو بنتِ اسد کعبہ سے حیدر کو کھلا

خانہِ حق پہ اجارہ ہے ابو طالب کا

طالب و جعفر طیار عقیل اور علی

کیسا نایاب ہے یہ مایہ ابوطالب کا

مال اسلام نے پایہ ہے خدیجہ کے طفیل

تابش، اسلام کی صدقہ ہے ابو طالب کا

جس کو کہتی ہے لسان اللہ ید اللہ دنیا

کیا نہیں جانتے بیٹا ہے ابو طالب کا

مومن آلِ قریش ان  کو کہا جاتا ہے

یعنی ایمان تقیہ ہے ابو طالب کا

امّی و مرسل اعظم کا مربّی ہونا

ہے وہ اعزاز جو تنہا ہے ابو طالب کا

شکل عباس میں اسلام کی نصرت کے لئے

نقشِ دیگر ابھر آیا ہے ابو طالب کا

ہم صفیر آج ہے جبریل مرا، لب پہ مرے

صورتِ سورہ، قصیدہ ہے ابو طالب کا

روکا رضوان نے صائب تو یہ مالک نے کہا

جانے دے خلد میں بندہ ہے ابو طالب کا

۲۹ ربیع الاول ۲۰۱۵ قم المقدسہ

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی