کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

جنوری سن ۲۰۱۲ سے حقیر نے صائب تخلص اختیار اس سے قبل تخلص محسن تھا

کلیاتِ صائب جعفری (نظم و نثر)

السلام علیکم یہ بلاگ اپنی نظم اور نثر محفوظ کرنے کے لئے بنایا ہےـ میرا ایک شعری مجموعہ والد گرامی نے ۲۰۱۶ میں محضر عشق کے نام سے چھپوایا تھا اس مجموعہ میں چونکہ ۲۰۱۱ تک کی شاعری شامل ہے سو اس کے تمام کلام محسن کے تخلص کے ساتھ ہیں میرا ارادہ منقبت اور غزل دونوں کو دیوانی ترتیب کے ساتھ شائع کرنے ہے مگر مصروفیات کلام کو ترتیب دینے میں مانع ہیں اس لئے اپنی نظم اور نثر دونوں کو بلاگ پر جمع کرنا شروع کیا تاکہ جب وقت ملے یہاں سے کلام حاصل کرکے ترتیب دے لیا جائے اور اشاعت کے مراحل طے کئے جائیں
احباب اس شاعری کو مقطع کے ہمراہ پڑھ سکتے ہیں مگر گانے کی طرزوں پر پڑھنے کی اجازت نہیں
التماس دعا
احقر
صائب جعفری

طبقه بندی موضوعی

۱ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «pakistan embassy» ثبت شده است

تہران میں پاکستانی سفارت خانہ میں اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں

اقبال کی زمیں میں اقبال.کے شعر سے استفادہ کرتے ہوئے ......
 
 
 
دیار شوق میں شمعیں جلا کر
وہ سویا ہے پہ ملت کو جگا کر
 
کہن رسموں سے باغی کرگیا ہے
وہ امت کو نئی راہیں دکھا کر
 
کئی اک بت کدے ویراں کئے تھے
خودی کو مدعا اپنا بنا کر
 
بہت خوش ہوگا اپنے مقبرے میں
وہ.اپنے خواب کی تعبیر پاکر
 
مسلماں ہے وہی جس نے رکھا ہے
کتاب حق کو.سینے میں بسا کر
 
لحد میں سو گیا ہے وہ سکوں سے
نشاں یہ مرد مومن کا بتاکر
 
وہ خوش تھا مطمئن تھا سارے اسباق
فقیروں کو امیری کے پڑھا کر
 
مگر کیا کہئے ہم ہیں آج برباد
چراغ علم و حکمت کو بجھا کر
 
 ہیں سرگرداں زمانے میں مسلماں
رموز آدمیت کو بھلا کر
 
مثال حضرت اقبال صائب
مسلمانوں کے حق میں یوں دعا کر
 
جنہیں نان جویں بخشی ہے یارب
انہیں بازوئے حیدر بھی.عطا کر
 
 
صائب جعفری
قم ایران
 
10:37 PM Nov 12,2021

 پڑھے گئے 

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 04 February 22 ، 21:49
ابو محمد