رونے کو مسلمانوں یہی بات بڑی ہے
دربار میں حق بنتِ نبی مانگ رہی ہے
تعظیم کو کل جس کی کھڑے ہوتے تھے احمد
اوباش ہیں بیٹھے ہوئے وہ آج کھڑی ہے
رونے کو مسلمانوں یہی بات بڑی ہے
دربار میں حق بنتِ نبی مانگ رہی ہے
تعظیم کو کل جس کی کھڑے ہوتے تھے احمد
اوباش ہیں بیٹھے ہوئے وہ آج کھڑی ہے
حسنین پہ ہے آفت کی گھڑی کیا وقت پڑا ہے زہرا پر
روتے ہیں نبی روتے ہیں علی کیا وقت پڑا ہے زہرا پر
بابا کی جدائی میں زہرا محروم ہیں اشک بہانے سے
رونے پہ لگی ہے پابندی کیا وقت پڑا ہے زہرا پر
وہ جس کے ناز اٹھائے خدا تعظیم کریں جس کی احمد
دربار میں ہے بے آس کھڑی کیا وقت پڑا ہے زہرا پر